۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم مطهر رضوی

حوزہ / حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر نے کہا: زائرین کرام کی زیارت کو سہل بنانے اور انہیں ہر قسم کے امکانات فراہم کرنے کے لیے حرم مطہر رضوی (ع) کی تمام سروسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر مصطفی فیضی نے ماہ صفر کے آخری عشرے میں آستان قدس رضوی (ع) کے مختلف پروگرامز کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: گذشتہ چند سالوں سے حرم مطہر رضوی (ع) کے خادمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ماہ صفر کے آخری ایام میں بھی زائرین اربعین کی خدمت کے ساتھ متصل خدمات فراہم کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح ایام اربعین میں آستان قدس رضوی (ع) کو زائرین کرام کی خدمت کی توفیق حاصل رہی اسی طرح اس بارگاہ مقدس کے خادمین اور عملہ نے ملکی سرحدوں سمیت زائرین کے مختلف راستوں پر اپنی صلاحیت کے مطابق خدمات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مصطفی فیضی نے ماہ صفر کے آخری ایام میں پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت، امام حسن مجتبی(ع) اور حضرت امام رضا(ع) کی شہادت پر مشتمل مناسبتوں میں زائرین کی خدمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر سال لاکھوں زائرین حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت اور ان سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے مشہد مقدس کی زیارت کرتے ہیں جیسا کہ صفر کے آخری عشرے کے ان ابتدائی ایام میں ہمیں ہر روز تقریبا 4 لاکھ زائرین کی خدمت کا شرف حاصل رہا کہ جس میں بلاشبہ آنے والوں میں قابل توجہ اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا: حرم مطہر امام رضا (ع) میں زائرین کے لیے پینے کے پانی کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے خصوصی اقدامات انجام دئے گئے ہیں۔

حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر نے مزید کہا: زائرین کرام کی سہولت کے لئے حرم مطہر رضوی (ع) کے اطارف میں تقریبا 150 موکب لگائے گئے ہیں۔ جن میں زائرین کرام کو رہائش سمیت کھانے، میڈیکل، ثقافتی پروگرامز وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .